فنڈز نہ ملنے پر نگہت اورکزئی اور اپوزیشن ارکان کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے رقص

فنڈز نہ ملنے پر اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا کے سامنے رقص کرکے احتجاج۔۔ احتجاج میں پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی اور دیگر ارکان بھی شامل

تفصیلات کے مطابق فنڈز نہ ملنے پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج جاری ہے۔۔ اپوزیشن ارکان نے احتجاج کا انوکھا طریقہ اختیار کرلیا اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیکر رقص کرنا شروع کردیا۔۔

رقص کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی بھی دیگر ارکان کیساتھ رقص کررہی ہیں۔

پیپلزپارٹی کی رکن نگہت اورکزئی بھی دیگر اپوزیشن اراکین کے ساتھ رقص کرتی رہیں، احتجاجی کیمپ میں سیاسی کارکنوں نے بھی روایتی رقص پیش کیا۔اس موقع پر شرکاء رقص سے محظوظ ہوتے رہے اور خود بھی رقص میں پیش ہوتے رہے