فیس بک نے آسڑیلین میڈیا ویب سائٹس کی خبریں پوسٹ کرنے پر پابندی لگادی،یہ پابندی کیوں لگی ؟آپ بھی جانیں


کینبرا فیس بک انتظامیہ نے آسٹریلوی میڈیا کی خبریں پوسٹ کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے مقامی میڈیا کی خبریں پوسٹ ہونے پر فیس بک کو ان میڈیا اداروں کو پیسے دینے کا پابند کیا گیا تھا۔ آسٹریلوی حکومت نے ایک نیا قانون متعارف کروایا ہے جس کے تحت آسٹریلوی میڈیا ویب سائٹس کی خبریں اور مواد شیئر کرنے پر فیس بک کو حاصل ہونے والی آمدنی سے ان میڈیا اداروں کو بھی ادائیگی کرنی ہوگی۔

تاہم اس کے جواب میں فیس بک اتنظامیہ نے آسٹریلین صارفین پر پابندی لگادی کہ وہ آسٹریلوی میڈیا کی کسی بھی خبر یا مضمون کو اپنے پیج اور وال پر شیئر نہیں کرسکتے جبکہ آسٹریلوی میڈیا بھی اپنے فیس بک پیجز استعمال نہیں کرسکے گا۔