قبلہ رخ کے تعین کا بہترین موقع، کل سورج کس وقت کعبہ کے بالکل اوپر ہوگا؟


مکہ مکرمہ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ کل (جمعرات) کو سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر آئے گا۔

ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق سورج پاکستانی وقت کے مطابق کل دوپہر کو دو بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کل دو بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا جس سے خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا۔ اس دوران افریقہ، یورپ، چین، روس اور مشرقی ایشیا کے ممالک قبلہ رخ کا تعین کرسکیں گے۔