قومی اسمبلی میں6 مارچ کو ارکان کی حاضری کتنی تھی؟ رپورٹ جاری


قومی اسمبلی میں6 مارچ کو ارکان کی حاضری کتنی تھی؟ رپورٹ جاری

وزیراعظم نے جس دن ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا اس دن قومی اسمبلی میں کتنے اراکین حاضر تھے سیکرٹریٹ کی جانب سے تفصیلات پر مبنی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

اراکین قومی اسمبلی کی حاضری سے متعلقہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس دن ایوان میں 181 اراکین اسمبلی موجود تھے جن میں اپوزیشن کے محسن داوڑ اور مولانا اکبرچترالی بھی شامل تھے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں اس روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت حکومت کے 179 ارکان موجود تھے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے 6 مارچ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے 178 ارکان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس رپورٹ کو جاری کرنے کا مقصد اپوزیشن کی جانب سے سامنے آنے والے تحفظات کو دور کرنا تھا کیونکہ اپوزیشن نے اعتماد کے ووٹ کے لیے طلب کیے گئے اجلاس کی حاضری کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اس اجلاس سے متعلق اپوزیشن کا دعویٰ تھا کہ اس روز اتنے ارکان اسمبلی موجود تھے نہیں تھے جتنے کا حکومت کی طرف سے دعویٰ کیا گیا اور جن لوگوں کی موجودگی ظاہر کر کے ووٹ حاصل کیے گئے وہ تمام ارکان اسمبلی یعنی منتخب نمائندے نہیں تھے۔