قومی ٹیسٹ سکواڈ کرائسٹ چرچ پہنچ گیا


لاہور  قومی ٹیسٹ سکواڈ نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے کرائسٹ چرچ پہنچ گیا ہے اور کھلاڑی کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ تین جنوری سے ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم جیت کیساتھ سیریز برابر کرنے کا عزم لئے میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیویز نے شاہین کو 101 رنز سے شکست دی۔ فواد عالم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی لیکن وہ بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔