قومی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے ترنگا پہنچ گئی


لاہور  پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے ترنگا پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستان شاہینز میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز بھی وانگرائے سے بذریعہ ہملٹن ترنگا پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہو گا جس میں شرکت کیلئے پاکستانی سکواڈ کے کھلاڑی ترنگا پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستان شاہینز کے ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کھلاڑی ترنگا سے ہملٹن پہنچے جو کچھ دیر بعد ہملٹن میں موجود پاکستان شاہینز کے سکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ اور عماد وسیم قومی سکواڈ سے الگ ہو گئے کیونکہ دونوں کھلاڑی ٹی 20 سکواڈ کا حصہ تھے، عماد وسیم بگ بیش لیگ  کھیلنے کیلئے آج آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے جبکہ محمد حفیظ کل آکلینڈ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔