قومی ٹیم کے آل راونڈر فواد عالم نے کرکٹ کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا


کراچی  قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈرفواد عالم نے کرکٹ کے بعد اپنی قسمت اداکاری کے میدان میں بھی آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اپنے کرکٹ کے سفرمیں بہترین پرفارمنس دینے والے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم کو کون نہیں جانتا۔ خاص طور پرجب فواد عالم نے ایک لمبے عرصے کے بعد حال ہی میں قومی ٹیم کوجوائن کیا اورشاندارپرفارمنس دی تو مداحوں سمیت انٹرنیشنل کرکٹرزسے ایک بار پھرداد بھی سمیٹی اورانٹرنیشنل میڈیا میں خبروں کی زینت بھی بنے۔اب کھلاڑی نے کرکٹ کے بعد اپنی قسمت اداکاری کے میدان میں بھی آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فواد عالم ایک ویب سیریز کا حصہ بننے جارہے ہیں جس کا نام ’خودکش محبت‘ ہے جو کہ اردوفلکس پردکھائی جائے گی۔ ویب سیریز کے جاری کردہ پوسٹر میں فواد عالم کی تصویر کو مداح خوب سرا رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)