قومی کرکٹر احمد شہزاد کے گھر بیٹی کی پیدائش


لاہور قومی کرکٹر احمد شہزاد کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

احمد شہزاد نے ٹوئٹر پر جاری پیغام کے ذریعے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے جذبات سے بھرپور لہجے میں لکھا کہ ‘مجھے بیٹی سے نوازا گیا ہے، اللہ عظیم ہے’۔

شاہد آفریدی نے احمد شہزاد کیلئے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘بہت بہت مبارک ہو، تم خوش قسمت ہو’۔

اس کے علاوہ دیگر کرکٹرز کی جانب سے بھی احمد شہزاد کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔