قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی باپ بن گئے


لاہور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہو ئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باولر حسن علی نے یہ خوشخبر ی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سنائی ، اپنے پیغام میں ان کا کہناتھا کہ ” الحمدو للہ ، اللہ نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے ، ہماری فیملی میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں ، اللہ میری بیٹی کے تمام شاندار خوابوں کو زندگی میں پورا فرمائے ، آمین ، ہمیں اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیئے گا۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ نے 20 اگست 2019 کو بھارتی دوشیزہ سمیعہ آرزو س ے شادی کی تھی ۔ قومی کرکٹر حسن علی سوشل میڈیا سائٹس پر کافی ایکٹو رہتے ہیں اور اکثر اوقات ٹک ٹاک پر بھی نظر آتے ہیں ۔