قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم آئندہ سال دلہا بننے کو تیار، رشتہ طے،لڑکی کون ؟


قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے چاہنے والوں کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، بابر کا کرکٹ کیریئر تو عروج پر ہے،اور اب ازدواجی زندگی میں قدم رکھنے کی تیاریاں کررہے ہیں،کپتان بابراعظم کا رشتہ طے ہوگیا، بابراعظم نے اس نئے رشتے کیلئے کزن کا انتخاب کیا ہے،دونوں خاندانوں کی جانب سے آئندہ سال شادی پر اتفاق رائے ہواہے،آئندہ سال بابر اعظم دلہا بن جائیں گے۔


سینئر صحافی ماجد بھٹی کے مطابق بابراعظم کا رشتہ ان کی چچا کی بیٹی سے طے ہوا اور ان کی منگنی بھی ہوچکی ہے،ماجد بھٹی کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی چچا کی بیٹی سے منگنی کا قومی ٹیم کو بھی علم ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی بھی بابراعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا،اظہر علی نے اتوار کے روز شائقین کے ساتھ ٹوئٹر پر سوالات کا سیشن رکھا تھا،جس کے بعد بابر ایڈیکٹر نامی ایک صارف نے سابق ٹیسٹ کپتان سے پوچھا کہ وہ موجودہ کپتان کو کیلئے کیا کہیں گے؟اظہر علی نے اس سوال کے جواب میں کہا شادی کرلے۔

حالیہ دنوں میں پاکستان کپتان بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے کم میچز میں 2000 ٹی ٹوینٹی رنز بنانے کا بھی ریکارڈ توڑا تھا،وہ ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 2000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے تیز ترین 2000 رنز بنانے کا ہدف اپنی 52 ویں اننگز میں حاصل کرکے روایتی حریف ؎ ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا تھا ، کوہلی نے 56 اننگز میں 2000 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

بابر اعظم کو آئی سی سی نے اپنی عالمی ون ڈے رینکنگ میں پہلا نمبر دیا تھا، جس کے بعد بابر اعظم سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف ، ظہیر عباس اور جاوید میاں داد کے بعد نمبر ون بننے والے چوتھے پاکستانی بن گئے ہیں۔