لاہورجلسے نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،مریم


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ لاہور جلسے نے کامیابیوں کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے، یہ سب بہترین تعاون کا نتیجہ ہے۔

لاہور میں جمعرات 17 دسمبر کو ن لیگی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے ایم این ایز، ایم پی ایز ، میئر اور ڈپٹی میئر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جلسے کی کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے زبردست موبائلزیشن کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ تمام لوگوں نے بہت محنت کی، آپ سب پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ تمام افراد کی انتھک محنت کی بدولت جلسے نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑے۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے برطرف وزیراعظم نواز شريف کے بیانیے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو جاری رکھنے اور اس کیلئے کسی بھی قربانی سےدریغ نہ کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔