لاہور:مزید9علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

لاہور ميں سرکاری اسکول سے کرونا کے 2 کیسزسامنےآنے پر اسکول سيل کردياگياہے جبکہ لاہور کے مزید 9علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کے ترجمان حافظ قیصر نے کہا ہے کہ لاہور میں واپڈا ٹاؤن اور ویلنشیا میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویززیرغورہے۔ جوہر ٹاؤن بلاک ایف، پیراگون سٹی، ڈیفنس فیز4سیکٹر ڈبل ایف میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی بوائز ہاسٹل میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویزدی گئی ہے۔ لاہورميں سرکاری اسکول سےکروناکے2کیسزسامنےآگئےہیں۔

لاہور میں آج سے ان علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگائے جانے کا امکان ہے۔