لاہور ، چیمبر میں جوا کرانے والا وکیل قمار بازوں سمیت گرفتار


لاہور  لاہور ک ماڈل ٹاؤن کچہری کے چیمبر میں جوا کرانے والے کو نصیر آباد پولیس نے چھاپہ مار کر قمار بازوں سمیت گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری کے چیمبر میں وکیل شفیق ساجد قمار خانہ چلاتا تھا ، اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن حسن عزیز کی قیادت میں نصیر آباد پولیس نے چھاپہ مارا اور وکیل ملزم شفیق ساجد سمیت 24 ملزموں کو جوا کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق قمار بازوں سے ایک لاکھ 35 ہزار روپے نقدی ، 9 ایم ایم پسٹل ، گولیاں اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔