لاہور جلسے میں قبضہ گروپ اور بکیز نے میدان سنبھال لیا ماضی میں اربوں روپے کمانے والوں نے پیسہ لگا دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کے 13دسمبر کو لاہور جلسے کی کامیابی کیلئے قبضہ گروپ اور بکیز نے فنڈنگ کا آغا زکر دیا ۔ نجی ٹی وی پروگرام سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے قضہ گروپ اور بکیز سرگرم ہو گئے ہیں انہوں نے پیسہ لگانا شروع کر دیاہے ، انہوں نے ماضی میںاربوں روپے کمائےجبکہ منیشات فروش بھی میدان آچکے ہیں ۔ سینئر اینکر پرسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قبضہ گروپ، بکیز اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کا اعلان کیا ہوا

ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر لوگوں کیخلاف کاروائی شروع کے شروع ہونے قبل یہ چاہتے ہیں پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کا جلسہ کامیاب بنایا جائے ۔