لاہور قلندرز نے شکیب ، کراچی کنگز نے گپٹیل کی خدمات لے لیں


لاہور  پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 2021کے بقیہ میچز کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کے متبادل کے طور پر لاہور قلندرز نے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا انتخاب کیا جبکہ کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل کی خدمات حاصل کیں ۔

انگریزی جریدے ڈان نیوز کے مطابق لاہور قلندرز ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6 کی متاثر ہونےو الی سب سے بڑی ٹیم ہے کیونکہ اس کے پانچ غیر ملکی کھلاڑی جو پہلے 14 میچز میں ٹیم کا حصہ تھے ، یکم جون سے شروع ہونے والے لیگ کے بقیہ 20 میچوں کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔صرف 34 سالہ آسٹریلوی بلے باز بین ڈنک قلندرز کی جانب سے کھیلیں گے ۔

اس سال پی ایس ایل سکس کے دوران 7کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ایونٹ کو صرف 14میچز کے بعد 4مارچ کو ملتوی کر دیا گیا تھا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ، باقی میچوں کے لئے کھلاڑیوں کی تبدیلی کی تقریب منگل کی رات آن لائن منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق قلندرز نے پانچ تبدیلیاں کیں ، کراچی کنگز اور ملتان سلطانوں نے چار ، چار تبدیلیاں کیں۔ پشاور زلمی تین ، اسلام آباد یونائیٹڈ دو اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی ایک تبدیلی کا اعلان کیا۔

پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق “بنگلہ دیش کے سٹار آل راو¿نڈر شکیب الحسن ، نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل اور ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل ٹیم میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔

آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کے بلے باز عثمان خواجہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر محمود اللہ ریاض متبادل کھلاڑی کے طور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے خدمات انجام دیں گے ۔پی ایس ایل 6کی باقی 20میچز یکم تا 20نیشن سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔

تمام ٹیموں نے مجموعی طور پر 19متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جبکہ پشاور زلمی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آبا یونائیٹڈ نے ایک ایک کھلاڑی کے انتخاب کا حق محفوظ رکھا ، وہ بعد میں متبادل کھلاڑی کا نام پیش کریں گے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ تینوں ٹیمیں ٹورنامنٹ کے دوران کسی بھی حصے میںسلور کیٹیگری کے کھلاڑی کو چن سکتی ہیں ۔

“ڈائمنڈ زکیٹیگری میں کنگز نے سری لنکن آل راو¿نڈر تھیسارا پریرا اور افغانستان کے بلے باز نجیب اللہ زدران کو چنا، جنوبی افریقہ کے بلے باز جین مین ملان کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیا جب کہ پشاور زلمی نے ویسٹ انڈین آل راو¿نڈر فیبین ایلن کا انتخاب کیا ۔ لاہور قلندرز نے آسٹریلوی ٹیم کے جیمز فالکنر کا انتخاب کیا۔