لاہور میں 13 اپریل کو رمضان کا چاند دکھائی دینے کا امکان


لاہور لاہور میں 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دکھائی دینے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں 13 اپریل کو مطلع صاف رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، 15 روزوں کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔