لاہور کی تہذیبی شناخت بحال ہونے کا عمل شروع، نئی تصویر نے سب کو حیران کر دیا


اندرون لاہور کی ایک گلی جس کی صفائی نے سب کو حیران کر دیا ہے، اندرون دہلی گیٹ میں گلی سورجن سنگھ کو پرانے دور کی شکل دے دی گئی ہے ،قدیم دور کے لاہور کی شکل و صورت نکھر کر ایک بار پھر سے سامنے آ رہی ہے۔

پرانے لاہور کے 12 دروازے تھے جن کے اندر پورا شہر ہوا کرتا تھا ،ان میں شاہ عالم، موچی دروازہ، اکبری دروازہ دہلی دروازہ، مستی دروازہ شامل تھےان کے علاوہ شیرانوالا، کشمیری، زکی، ٹکسالی بھاٹی، موری اور لاہوری دروازہ شامل تھے، حکومت نے دہلی گیٹ سے کام شروع کیا ۔

اور تجاوزات ہٹوانے کی مہم کا آغاز ہواحکومت نے پولیس اور رینجرز کے ذریعے تجاوزات کو ہٹوایا ، دہلی دروازے کی اس گلی کو ماہر کاریگروں نے پرانی حالت میں بحال کر دیا ، نالیوں پر مشتمل سیوریج کو زیرزمین پلاسٹک کے پائپوں میں بدل دیا گیا۔

بجلی کے لٹکتے تاروں کی جگہ زیرزمین کیبلز استعمال کی گئیں ،بارہ دروازوں کے درمیان کسی بھی قسم کی تعمیر کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔