لاہور کے تمام ارکان اسمبلی نے مریم نواز کو استعفے جمع کرادیئے


لاہور  پاکستان مسلم لیگ ن کے لاہور سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان اسمبلی نے لیگی نائب صدرمریم نواز کو استعفے جمع کرادیئے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مریم نواز سے لاہور کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے تمام ارکان اسمبلی نے مریم نواز کو استعفے جمع کرادیئے ہیں۔

لاہور جلسے پر ارکان اسمبلی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جلسہ 3 بجے شروع ہونا چاہیے تھا جو 5 بجے شروع ہوا۔ جلسے میں شریک عوام تاخیر کے باعث تھک گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز لانگ مارچ کے لیے تمام ارکان اسمبلی سے تجویز مانگ لی، اس سلسلےمیں مریم نواز چند روز بعد دوبارہ ملاقات کریں گی۔

خیال رہے کہ لاہور جلسے میں بندے کم لانے پر مریم نواز نے اپنی پارٹی کے لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کو قصوروار قراردیا تھا۔