لاہور کے چھ سالہ بچے کی بلے بازی کے دنیا بھر میں چرچے،عالمی میڈیا بھی گرویدہ


لاہور کے چھ سالہ گوہرلیاقت نے کرکٹ کے میدان میں قدم رکھنے سے پہلے ہی میدان مارلیا ہے اس بچے کو بابر اعظم جونیئر کہا جانے لگا۔ اسد عمر بھی گرویدہ ہو گرویدہ ہو گئے۔ چھ سال کی عمر میں ایسا بلا گھماتا ہے کہ بڑے بڑے کھلاڑی حیران رہ جائیں۔ اسٹروک اتنی مہارت سے کھیلتا ہے جو دیکھے فین ہوجائے۔

چھ سالہ گوہر کریز پر ہو تو ماہر کھلاڑی کیلئے بھی تکنیکی خامیاں تلاش کرنا دشوار ہوجائے۔ اسٹریٹ ڈرائیو، کور ڈرائیو، پل شاٹ اور کٹ شاٹ سمیت کرکٹ کی کتاب میں موجود ہر اسٹروک کا ماہرہے۔

گوہر خود کو پرفیکٹ بنانے کیلئے گھنٹوں پریکٹس کرتا ہے تب بھی نہیں تھکتا، 30سے زیادہ اوورز کھیلنا تو معمولی سی بات ہے،گوہر لیاقت کا کہنا ہے کہ ہارڈ بال سے ڈر نہیں لگتا،کرکٹ کھیلنا ہے تو گیندیں جسم پر بھی لگیں گی،بابر اعظم جونیئر کے فیورٹ کھلاڑی محمد یوسف اور بابر اعظم ہیں، خواہش ہے بابر اعظم جیسا بیٹسمین بنے۔

گوہر کے کوچ خورشید کہتے ہیں ڈیڑھ سال قبل گوہر کی صلاحیتیں دیکھ کے حیران رہ گیا،کرکٹ کی ہر ٹرک باخوبی جانتا ہے، ایسے اسٹروکس کھیلنا سیکھ گیا جو سالوں میں نہیں کرپاتے،گوہر کے کوچ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں گوہر تعلیم اور کرکٹ دونوں پر توجہ دے اور دونوں میدان میں کامیابی حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرے۔

گوہر کے ماموں شاہد جاوید بھی مداح ہیں،انہوں نے بتایا کہ گوہر کرکٹرز کی ویڈیوز دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کرتا ہے، پڑھائی میں بھی اچھا ہے، فارغ وقت میں ٹی وی پر میچز دیکھتا ہے، کرکٹ حلقوں میں گوہر کو گوہر نایاب قرار دیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی گوہر کو خوب پذیرائی مل رہی ہے، جہاں عوام گوہر کو سرا رہے ہیں وہیں وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے گوہر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے بابر اعظم کا خطاب دیا۔اسد عمر نے ٹویٹ پر لکھا اگلا بابر اعظم تیار ہو رہا ہے ماشاءاللہ

سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف بھی گوہر لیاقت کا حوصلہ بڑھانے اور بیٹنگ ٹپس دینے اس چھ سالہ بچے کے پاس پہنچ گئے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں محمد یوسف نے گوہر لیاقت کے ساتھ کرکٹ کھیلنے اور انہیں بیٹنگ ٹپس دینے کی ویڈیو شیئر کی۔