لاہور:13علاقوں میں آج رات سےاسمارٹ لاک ڈاؤن نافذہوگا


پنجاب حکومت نےمینار پاکستان کےاطراف 13 علاقوں پراسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

پنجاب حکومت نےہفتے کی دوپہرمينار پاکستان کے اطراف 13 علاقوں ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان علاقوں کی گلياں آج رات 12 بجے سے بند کردی جائيں گی۔

لاہورمیں رنگ محل،شیراں والاگیٹ،موچی گیٹ،بھاٹی گیٹ ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔اس کےعلاوہ اسلامیہ پارک،المدد پاک کالونی،راوی روڈ کےعلاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنےواضح کیا ہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ اوردفاتربندرہیں گے۔علاقہ مکینوں کی نقل وحمل محدودہوگی جبکہ انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد کو نکلنےکی اجازت ہوگی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنےمزید کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کےدوران ہر قسم کے اجتماعات پرمکمل پابندی ہوگی۔