لندن میں نماز تراویح کے دوران کچھ افراد نمازیوں پر انڈے پھینک کر فرار


لندن مشرقی لندن کے الفورڈ اسلامک سینٹر میں نماز تراویح کے دوران نامعلوم افراد انڈے پھینک کر فرار ہوگئے، یہ انڈے گزشتہ شب پھینکے گئے ۔

جیونیوز نے مسجد انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ سلور کارپر سوار پانچ افراد سرمنڈھے اور سفید فام تھے، مسجد سیکیورٹی گارڈکار سےکچلےجانےکےخوف سے نمبرپلیٹ نوٹ نہیں کر سکے۔میٹروپولیٹن پولیس نے نماز تراویح کے دوران انڈے پھینکے جانے کی تصدیق کی ہے۔