لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر دہشتگردوں کا حملہ،ایک حملہ آور ہلاک،20 افراد زخمی

لورالائی لورالائی میں دہشتگردوں نے ڈی آئی جی آفس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں

20 افراد زخمی ہو گئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لورالائی میں ڈی آئی جی آفس میں کانسٹیبل کی اسامیوں کیلئے انٹرویو ہو رہے تھے کہ دہشتگردوں نے حملہ کردیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے پہلے ڈی آئی جی آفس پر فائرنگ کی گئی پھر دستی بم پھینکے گئے جس کے نتیجے میں بھگڈر مچ گئی ،فائرنگ اور دستی بم کے حملوں میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔

دہشتگردوں کے حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا،دہشتگردوں کے حملے پر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔