لڑکوں کوبتادیا ہے کہ گھبرانانہیں،کپتان بابراعظم


لاہورقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کاکہناہے کہ لڑکوں کو جنوبی افریقہ کے خلاف صرف بے خوف کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی تھی، لڑکوں کو بتادیا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے۔

بابراعظم نے ایک بیان میں کہاہے کہ محمد رضوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،محمد رضوان نے ثابت کیا ہے کہ اچھی فارم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جاتا،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کاکہناتھا کہ انجری سے واپس آتے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔