لڑکی نے اپنے موٹاپے کا مذاق اڑانے والے نوجوان کی والدہ کو شکایت لگا ئی تو ایسا جواب آ گیا کہ دم بخود رہ گئی


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ڈیٹنگ ایپلی کیشن پر ایک لڑکی نے اپنے موٹاپے کا مذاق اڑانے والے نوجوان کی اس کی والدہ کو شکایت لگا دی اور پھر والدہ کی طرف سے بھی ایسا جواب آ گیا کہ لڑکی دم بخود رہ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یاز ہمفریز نامی اس 27سالہ لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بتایا ہے کہ ڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹنڈر پر اس کی ملاقات 30سالہ روب نامی شخص سے ہوئی۔

روب نے یاز کو میسج بھیجا کہ ”تم کافی موٹی ہو اور میں عموماً اتنی موٹی لڑکیوں کے ساتھ ڈیٹ پر نہیں جاتا، پھر بھی مشروب کے لیے ملنے میں کچھ مضائقہ نہیں ہے۔“ روب کے اس میسج پر یاز کو بہت غصہ آیا اورا س نے روب کے اکاﺅنٹ پر دی گئی معلومات کے ذریعے کچھ تحقیق کرکے اس کی والدہ کا فیس بک اکاﺅنٹ ڈھونڈ نکالا۔
از نے جینیٹ نامی خاتون کو اس کے بیٹے کے میسج کا سکرین شاٹ بھیجتے ہوئے لکھا کہ ”تمہارا بیٹا لڑکیوں کو اس طرح کے میسجز کرتا ہے۔ 2022ءمیں اس طرح کے روئیے کے مالک شخص کے ساتھ کوئی لڑکی تعلق قائم نہیں کرے گی۔“ اگلے دن جینیٹ کی طرف سے یاز کو اس میسج کا جواب آ گیا جس میں اس نے لکھا کہ ”میں نے روب سے بات کی ہے اور وہ کہتا ہے کہ اس نے تمہیں ایسا کوئی میسج نہیں کیا اور وہ تمہارے نام سے بھی واقف نہیں ہے۔ وہ کہہ رہا تھا کہ شاید اس کا ٹنڈر اکاﺅنٹ ہیک ہو گیا ہو اور ہیکرز نے ایسا کوئی میسج بھیج دیا ہو۔ تمہیں خود اس حوالے سے روب سے براہ راست بات کرنی چاہیے۔ وہ ایسا میسج بھیج ہی نہیں سکتا کیونکہ میں نے اس کی بہت اچھی پرورش کی ہے۔“
رپورٹ کے مطابق یاز کی یہ ٹک ٹاک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس معاملے میں یاز کی طرف داری کرتے ہوئے روب کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ کمنٹس میں بیشتر لوگوں کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں ہیکرز کسی کا ٹنڈر اکاﺅنٹ ہیک کرکے لڑکیوں کے موٹاپے کا مذاق اڑائیں گے؟ ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”روب کی عمر 30سال ہے لیکن باتیں وہ اب بھی بچوں والی کر رہا ہے۔“