پشاور خیبر پختونخوا کے دالرلحکومت میں رشتے سے انکار پر نوجوان ٹک ٹاک سٹار نے خودکشی کرلی ہے ۔
ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق پشاور کی تحصیل تہکال سے تعلق رکنے والے 20 سالہ ٹک ٹاکر شہزاد احمد کے بھائی سجاد نے پولیس کو اس کے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔مقامی پولیس کے مطابق بعدازاں سجاد نے اطلاع دی کہ دوسرے کمرے میں شہزاد نے خود کو چھت کے پنکھے کے ساتھ لٹکا لیا۔ سجاد اپنے بھائی کو ہسپتال لے کر پہنچا تاہم وہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
شہزاد کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے والد نے رشتے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ شدید مایوسی اور ذہنی دباو کا شکار تھا۔شہزاد کے ایک دوست عامر نے بتایا کہ وہ ایک ٹک ٹاک سٹار تھا اور ویڈیو شیئرینگ ایپ پر اس کے 3 لاکھ سے زائد فالوور ز تھے۔ دو سال قبل اسے اپنی ایک فین سے محبت ہوگئی تھی تاہم لڑکی کی عمر اس وقت محض 16 برس تھی اور اسی بنیاد پر لڑکی کے گھر والوں نے رشتے سے انکار کردیا تھا۔
عامر نے بتایا کہ لڑکی نے اس کے بعد شہزاد سے دوبارہ نہ ملنے کا کہا تھا جس پر شہزاد نے 50 نیند کی گولیاں کھا کر خود ک±شی کرنے کی کوشش کی تھی مگر اس کی جان بچ گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد شہزاد کا اس لڑکی سے دوبارہ رابطہ ہوگیا۔ کچھ عرصہ قبل دوبارہ ا±سی لڑکی کو شادی کا پیغام بھیجا اور اس بار پھر انکار ہوگیا۔ لڑکی کے گھر والوں نے یہ اعتراض بھی کیا تھا کہ شہزاد اپنا سارا وقت ٹک ٹاک پر گزارتا ہے۔ اس اعتراض پر شہزاد نے اپنے تین لاکھ فالوورز والا اکاونٹ بھی ڈیلیٹ کردیا تھا لیکن اس کے باوجود لڑکی کے گھر والے رشتے کے لیے نہیں مانے۔ عامر کا کہنا تھا کہ جب اس کا دوست شہزاد اس لڑکی کو مہنگے تحفے دیتا تھا تو اس کے گھر والوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا تاہم جب دونوں کا ایک دوسرے کی جانب رجحان ہوا تو گھر والوں نے رشتے سے انکار کردیا۔ عامر نے مزید بتایا کہ شہزاد ایک آن لائن اسٹور میں اس کا پارٹنر تھا جس سے انہیں اچھی آمدن ہوتی تھی۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.