لیونل میسی نے برازیل کے لیجنڈ فٹ بالر پیلے کا ریکارڈ برابر کر دیا


لاہور سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے برازیل کے لیجنڈ فٹ بالر پیلے کا ایک کلب کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عظیم لیونل میسی نے اپنے کلب بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ گول 643 سکور کر لئے ہیں۔ میسی نے لالیگا لیگ میں ویلینشیا کے خلاف 643 واں گول کر کے لیجنڈری فٹ بالر پیلے کا ریکارڈ برابر کیا۔

لالیگا لیگ میں ویلینشیا کے خلاف 643 واں گول کر کے میسی نے برازیل کے لیجنڈری فٹ بالر پیلے کا برازیلین کلب سینٹوس کی جانب سے 643 گولز کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔