ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ’نیلو فر‘کی شوٹنگ مکمل،اداکارہ نے تصویریں شیئر کردیں

اسلام آباد اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فواد خان نے اپنی نئی آنے والے فلم ’نیلوفر‘ کی شوٹنگ مکمل کرا دی۔اداکارہ ماہرہ خان نے فواد خان کے ساتھ شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔تصاویر کے ساتھ ماہرہ خان نے فلم میں نبھائے جانے والے کردار کے لیے اپنی پسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنی روح کا ایک حصہ تمہارے ساتھ چھوڑے جارہی ہوں، میری پیاری نیلوفر میں تمہیں بہت یاد کروں گی۔ماہرہ نے مزید لکھا کہ اس فلم کیلئے ٹیم کے ہررکن نے دل لگا کر کام کیا، مجھ سے اس چیز کے لیے مزید انتظار نہیں ہو رہا کہ آپ سب ہماری محنت اور محبت کو جلد اپنی اسکرین پردیکھیں۔