مایا علی کی رات کو گلی میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو کے چرچے ، خوب شاٹس کھیلے


معروف اداکارہ مایا علی نے نازک ہاتھوں میں بلا تھام لیا، اور خوب شاٹس کھیلے، جی ہاں اداکارہ مایا علی نے رات کے اوقات میں دوستوں کے ساتھ گلی میں کرکٹ کا میدان سجایا اور خوب مزے کئے، اپنے شاٹس کھیلنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔


اداکارہ کی دیر رات کو کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے،مایا علی مداحوں کو بتا رہی ہیں

کہ ان کے دوست فیضان ایک کروڑ بالز کروا چکے ہیں لیکن وہ پھر بھی آؤٹ نہیں ہوئیں جب کہ فیضان نجیب کافی دیر سے اداکارہ کی وکٹ گرانا چاہ رہے ہیں،یڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مایا علی بیٹنگ کر رہی ہیں جب کہ معروف اسپورٹس اینکر فیضان نجیب انہیں بولنگ کروا رہے ہیں، اداکارہ کے ساتھ ان کے دیگر دوست بھی موجود ہیں۔

مایا علی کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو چھوٹی اسکرین اور بڑے پردے پر اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کے دل جیت چکی ہیں،مایا علی اپنی جاندار اداکاری کے باعث پہنچانی جاتی ہیں، ان کی اداکاری مداحوں کو کبھی رونے اور کبھی ہنسنے پر مجبور کردیتی ہے۔