اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )مبینہ گرل فرینڈ حامیزہ مختار کے الزامات کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ سامنے آگئی ، اپنی سیلفی شیئرکرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ایک وقت میں ایک ہی کام ہوتاہے ۔دوسری جانب اب سےکچھ دیر پہلے لاہور کی سیشن کورٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ان کی فیملی کو حمیزہ مختار کو ہراساں کرنے سے روکدیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق لڑکی حمیزہ مختار کی طرف سے بابر اعظم کے خلاف دائر درخواست کی ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا
نے سماعت کی ۔ درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد عدالت نے بابر اعظم اور ان کی فیملی کو حمیزہ مختار کو ہراساں کرنے سے روکدیا ۔دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کی لڑکی حامیزہ کے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر لگائے الزامات کے معاملے کو نجی قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامیزہ نے بابر اعظم پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بابر مجھے کورٹ میرج کے بہانے گھر سے بھگاکر لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں پر رکھتا رہا۔لڑکی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سے میرا تعلق اس وقت کا ہے جب بابر کرکٹ نے کرکٹ کی دنیا میں قدم نہیں رکھا تھا اور بابر ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔حامیزہ نے الزام لگایا کہ 2010 میں بابر اعظم نے مجھے میرے گھر آکر پروپوز کیا جسے میں نے قبول کر لیا، وقت گزرنے کے ساتھ ہم دونوں کی دوستی بڑھ گئی اور ہم نے شادی کا فیصلہ کیا اور فیملیز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ،فیملیز کے صاف انکار پر 2011 کے دوران بابر مجھےمیرے گھر سے بھگا کر کورٹ میرج کے بہانے کرائے کے گھروں پر رکھتا رہا۔متاثرہ لڑکی کے مطابق جب انھوں نے بابر سے شادی پر اصرار کیا تو بابر نے جواب دیا کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں، تھوڑا وقت گزر جائے تو ہم شادی کر لیں گے۔حامیزہ نامی لڑکی کے الزامات پر پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن نے بتایا کہ یہ بابر کا نجی معاملہ ہے، ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.