مجھے شادی پر کوئی نہیں بلاتا،پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ نے اپنی ساتھی اداکاراؤں سے شکوہ کردیا


اسلام آباد پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی نے اپنی ساتھی اداکاراؤں سے شکوہ کیا ہے کہ انہیں کوئی بھی اپنی شادی پر نہیں بلاتا۔

جیونیوز کے مطابق اداکارہ حرا مانی اداکارہ میرا سیٹھی کے ویب شو میں جلو گر ہوئی تھیں،جس میں انہوں نے بتایا کہ مجھے شادی میں کوئی نہیں بلاتا۔حرا مانی نے میرا سیٹھی کو بتایا کہ ‘مجھے شادی میں کوئی نہیں بلاتا جس پر میرا سیٹھی فوراً ان سے معذرت کرتی ہیں کیونکہ انہوں نے بھی حرا کو اپنی شادی پر مدعو نہیں کیا تھا‘۔ بعدازاں حرا کہتی ہیں کہ چلیں نام گِن لیتے ہیں ہم، مجھے نہ سجل نے اپنی شادی میں بلایا، نہ مجھے میرا سیٹھی نے بلایا، نہ سارہ خان نے بلایا اور اقراء نے بھی مجھے اپنی شادی میں نہیں بلایا۔اداکارہ حرا مانی نے مزید کہا کہ ’مجھے نہیں پتا کہ کیوں شادی میں نہیں بلاتے، شاید میں ان کی دوست نہیں ہوں۔حرا مانی کے شکوے پر میزبان میرا سیٹھی وضاحت کرتی ہیں کہ وہ اپنی شادی پر بے حد مصروف تھیں اور انکے پاس جس جس کے نمبر تھے انہوں نے انہیں شادی کی دعوت دے دی تھی۔حرا مانی نے کہا کہ میں جب اپنے بیٹے مزمل کی شادی کروں گی تو میں سب کو بلاؤں گی۔