مجھے پھانسی پر چڑھاؤ لیکن پاکستان کھپے نہیں کہوں گا : جاوید لطیف


انہوں نے سوال کی کیا ہم صرف پاکستان زندہ باد اور پاکستان کھپے کے نعرے لگاتے جائیں اور ہماری انے والی نسلیں ڈوب جائیں ۔جاوید لطیف نے کہا کہ مجھے پھانسی پر چڑھاؤ لیکن میں پاکستان کواپنے جیتے جی ڈوبنے نہیں دوں گا۔

جاوید لطیف نے کہا جنرل یحیٰ خان کو قبر میں اتارتے وقت 21 توپوں کی سلامی دینے والے کب قوم سے معافی مانگیں گے ، ذوالفقار علی بھٹو کو ٹھوکنے والے کب قوم سے معافی مانگیں گے ، اکبر بگٹی کو مارنے والے قوم سے کب معافی مانگیں گے؟

نواز شریف کو ہائی جیکر بنا کر پیش کرنے والے قوم سے کب معافی مانگیں گے ، بےنظیر بھٹو کو مارنے والے قوم سے کب معافی مانگیں گے، مجھے بتاؤمریم نواز کو قتل کی دھمکیاں دینے والے کب معافی مانگیں گے ، نواز شریف نے اپنا گھر درست کرنے کی بات کی تو کہا گیا وہ غدار اور انڈین نواز ہے۔

جاوید لطیف نے کہا نواز شریف کو غدار کہنے والے جان لیں عمران خان نے امریکا میں اعتراف کیا کہ ہم نے القائدہ کو تربیت دی،عمران خان پر غداری کا فتویٰ کب دیا جائے گا؟ لیگی رہنما جاوید لطیف کا سوال ، عمران خان نے ایران میں کہا کہ پاکستانی سرزمین اس کے خلاف استعمال ہوئی ۔