محمد حفیظ کا وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹویٹ لیگی رکن اسمبلی کوپسند نہ آیا، کھری کھری سنادیں


لاہور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی نے قومی کرکٹر محمد حفیظ کو کرکٹ کھیلنے اور سیاست پر تبصرہ نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی اور اب ایک ووٹ چور کو سپورٹ کر رہے ہو۔ بہتر ہے منہ بند کر کے کرکٹ کھیلیں اور سیاست پر تبصرہ مت کریں‘۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد محمد حفیظ نے وزیراعظم کے حق میں ٹویٹ کی تھی اور انہوں نے اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے کو ماسڑ سڑوک قرار دیا تھا۔