محمد رضوان آئی سی سی ایوارڈ کیلیے نامزد


پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیرایوارڈ کے لئے ‏آئی سی سی نے نامزد کر لیا۔

ایک سال میں 1326رنز، پانچ مین آف دی میچ، چار پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ حاصل کرنے والے ‏محمد رضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

ان جیسا کوئی دوسرا بلے باز قریب بھی نہیں آ سکا کوئی بھارتی کھلاڑی ریس میں نہیں اس لیے ‏امکان ہے بھارتی بھی ووٹ دیں گے۔

رواں سال محمد رضوان خوب جم کر کھیلے پاکستان کو میچز بھی جتوائے اور سب سے داد وصول ‏کی۔ رضوان نے سال میں 1326رنز بنائے اور وہ واحد بلے باز ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کلینڈر ایئر ‏میں 1 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیرایوارڈ پر پہلے ہی رضوان کا نام لکھا ہے بس اعلان ہونا باقی ہے۔