محمد عامر دراصل کیا چاہتے ہیں ؟ سعید اجمل نے بیان جاری کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیا


لاہور پاکستان کے سابق مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے فاسٹ باولر محمد عامر کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ مایوسی سے ریٹائر ہوئے لیکن اب واپس آنا چاہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہناتھا کہ محمد عامر کی باتوں سے ایسا لگتا ہے جیسے ان کے ساتھ اچھا برتاو نہیں کیا گیا، میں نہیں جانتا کہ مینجمنٹ سے ان کے پس پردہ کیا معاملات چل رہے تھے، پیسر کہہ رہے ہیں کہ مصباح الحق اور وقار یونس کی موجودگی میں کرکٹ نہیں کھیلوں گا،کسی کھلاڑی کیلئے مناسب نہیں ہے کہ وہ کوچز کو فارغ کرنے کا مطالبہ کرے، ان کو کارکردگی دکھاکر ٹیم میں اپنی جگہ پکی کرنا چاہیے تھی، میرے خیال میں محمد عامر نے مایوسی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتو دیا مگر اب واپس آنا چاہتے ہیں، انھوں نے اگر فیصلہ کرہی لیا ہے تو اسے برقرار بھی رکھیں۔

سابق آف اسپنر نے کہا کہ پاکستان کے پاس فی الحال یاسر شاہ کا کوئی متبادل موجود نہیں ہے،ان کی ابھی 2یا 3سال کی کرکٹ باقی ہے،اگر وہ فٹ ہیں تو ملک کیلئے کھیلنا چاہیے،ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے ٹاپ پرفارمر کو آپ اس انداز میں ڈراپ نہیں کرسکتے،بابر اعظم اور اظہر علی نے خود کہا ہے کہ سال میں 5یا 6ٹیسٹ ہی ہوتے ہیں تو اس صورتحال میں نئے کھلاڑیوں کو کس طرح مواقع دے سکتے ہیں،محدود تعداد میں میچز کے دوران بھی یاسر شاہ کو آرام دے دیں تو وہ کیا کارکردگی دکھائیں گے۔