”محمد عامر کی مینجمنٹ سے شکایتیں پرانی ہیں“ شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے


لاہور  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر کہا کہ محمد عامر کی مینجمنٹ سے شکایتیں پرانی ہیں اور بدقسمتی سے محمد عامر کی کارکردگی بھی اچھی نہیں رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے کہا کہ عامر اگر پرفارمنس دیتے تو انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا تھا، بدقسمتی سے عامر کی اچھی پرفارمنس نہیں رہی، عامر نے غلطی کی اور سزا بھگتی مگر ان کی مینجمنٹ سے شکایتیں پرانی ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے، اتنا ذہنی دباؤبرداشت نہیں کرسکتا ، موجودہ ٹیم مینجمنٹ مجھے کھیلانا نہیں چاہتی، فی الحال اس مینجمنٹ کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔

دوسری جانب پی سی بی نے عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو ذاتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کیلئے محمد عامر کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا۔