لاہور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے جس پر سابق سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے ہیں ۔
نجی وی سماءنیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ عامر کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرے لیے حیران کن ہے کیونکہ زندگی میں چیلنجز آتے ہیں اور ضروری نہیں ہے کہ ہر بندہ آپ کے حق میں ہو ، کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کہ الگ سوچ رکھتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جائے ، آپ میں کرکٹ باقی ہے اور وقت ہے تو میر ا خیال ہے کہ کسی کی باتوں میں آ کر آ پ کو کرکٹ نہیں چھوڑنی چاہیے ، آپ قابل ہیں تو ٹیم میں اپنی کارکردگی سے کم بیک کریں ۔
شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ محمد عامر کا فیصلہ میری سمجھ میں نہیں آیا ، مجھے جب پتا چلا تو میں نے عامر سے بات کی اور اسے مشورہ دیا کہ آپ کا فیصلہ اچھا نہیں آپ نے کافی کرکٹ کھیلی ہے اور اچھے پلیئر کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ کرکٹ بورڈ ہمیشہ ایک باپ کا کردار نبھاتاہے اور ایسا کرنا بھی چاہیے ، ہمارے کلچر میںیہ چیز نہیں ہے ، لیکشن کمیٹی کو اپنا منصوبہ پلیئر کوبتانا چاہیے کہ کس پلیئر کو لے کر چلناہے اور کس کو ریسٹ دینی ہے ، لیکن ہمارے بورڈ میں یہ رواج نہیں ہے ، پلیئر سے بات نہیں کی جاتی ، بورڈ کوشش کرتاہے کہ نئے لڑکوں کو چانس دیا جائے ، میں اس حق میں ہو ں کہ نئے لڑکوں کو موقع ملنا چاہیے اور یہ اچھی بات بھی ہے ، لیکن سینئر کھلاڑیوں کے ہمیشہ کیوں بورڈ اور مینجمنٹ کے ساتھ مسائل رہے ؟ ان مسائل کی وجہ یہ ہے کہ بات چیت کا فقدان ہے ، جب میڈیا کے ذریعے چیزیں پتا چلتی ہیں تو کمیونیکیشن گیپ اور بھی بڑھ جاتاہے ، کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے درمیان کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرنا چاہیے ۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.