محمد عامر کے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان پر سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی بول پڑے


لاہور محمد عامر کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بیان پر قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی اپنا رد عمل جاری کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی سماءنیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کرکٹ کیلئے اچھا نہیں ہے ، اگر کھلاڑی اس طرح دل شکستہ ہوں گے تو یہ اچھی چیز نہیں ہے ، شاہد آفریدی نے بھی کہا کہ عامر بڑا پلیئر ہے تو اسے اس طرح سے دل شکستہ نہیں ہونا چاہیے ،عامر کو ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کرنی چاہیے جبکہ مینجمنٹ کو بھی چاہیے کہ جب کسی بڑے پلیئر کو ڈراپ کریں تو اس کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہیے کہ آپ کو کس وجہ سے ڈراپ کیا جارہاہے ،اگر کوئی کمی محسوس ہو رہی ہے تو اس کو دیکھنا چاہیے ، اس طرح کے فیصلے آئیں گے تو یہ پاکستان کرکٹ اور نئے لڑکوں کیلئے بہتر نہیں ہو گا ، اس میں بورڈ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور مسئلے کو دیکھنا چاہیے ۔

انضمام الحق کا کہناتھا کہ سب ایک ٹیم ہیں اور سب کو آپس میں بیٹھ کر بات کرنی چاہیے ، اگر بورڈ محسوس کر رہاہے کہ پلیئر کو مینجمنٹ سے مسئلہ ہے تو اس پر بات چیت کرنی چاہیے ، عامر کو کوئی شکایت تھی تو انہیں بورڈ سے بھی بات کرنی چاہیے تھی ۔