مذہبی سیاسی جماعت سے معاہدہ،وزیر اعظم عمران خان نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا


اسلام آباد مذہبی سیاسی جماعت سے معاہدے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نے ذرائع کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور نورالحق قادری شرکت کریںگے۔ اجلا س میں مذہبی سیاسی جماعت سے معاہدے پر عملدامد پر غور ہوگا۔ذرائع کا کہنا کہ اجلاس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد کی منظوری کی تجویز پربھی غور کیا جائے گا۔حکومت نے گزشتہ روز مذہبی سیاسی جماعت سے معاہدے پر عمل کے لئے کیمٹی تشکیل دی تھی۔