مسئلہ کشمیر پر بھارت سے بات چیت کے لئے تیار ہیں، پاکستان دفتر خارجہ


اسلام آباد ترجمان پاکستان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہمسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرخطے میں امن ممکن نہیں ہے،ہم بھارت سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں،بات با معنی اور بنیادی تنازعات پر ہونی چاہیے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین جموں و کشمیر سب سے بڑا مسئلہ ہے ، پاکستان نے بھارت کے ساتھ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا،بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے، دونوں ممالک کے مابین متعدد بار مذاکرات ہوچکے ہیں ،عالمی برادری کو چاہئے کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع کو مدنظر رکھتے ہوئے بات چیت کرے۔ ترجمان نے کہا کہ سارک سمٹ اور ہائی کمشنرز کی واپسی فی الحال خارج از امکان ہے ،پاکستان دوسال سے سارک کانفرنس کے لیے کوشاں ہے لیکن2017سے کانفرنس نہیں ہو سکی ہے۔