مسلح ملزمان کی فائرنگ کی کوشش، خوفزدہ بائیک رائیڈر زمین پر لیٹ گیا


کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کی کوشش کی لیکن گولی نہ چل سکی، بائیک رائیڈر معجزانہ طور بر بچ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 3 میں مسلح ملزمان نے دھاوا بول دیا، مزاحمت کے دوران بائیک رائیڈر کو گولی مارنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ زمین پر خوفزدہ ہوکر لیٹ گیا۔

موٹر سائیکل رائیڈر فائرنگ سے معجزانہ طور پر بچ گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی ہے۔

ویڈیو میں دو موٹر سائیکلوں پر تین ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے، انتظار میں کھڑا رائیڈر ملزمان کو دیکھتے ہی گلی میں بھاگا لیکن گلی میں گر گیا۔

ملزم نے غصے میں آکر گولی چلانے کی کوشش کی، ملزم کی پستول نا چلی یا گولی پھنس گئی، بائیکیا رائیڈر جان بچا کر چپل اتار کر بھاگا ملزمان دوسری جانب فرار ہوئے۔

شہری کے مطابق ملزمان نے اطراف کی گلیوں میں تین شہریوں کو لوٹا، دو روز قبل بھی اسی گلی میں موٹر سائیکل چوری کی واردات ہوئی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزمان کو پہچانا جا سکتا ہے۔