مسلم لیگ نے اپنے ارکان اسمبلی کو2 استعفے جمع کرانے کاحکم دیدیا


لاہور پاکستان مسلم لیگ (ن )نے ارکان اسمبلی کو25 دسمبر تک استعفے جمع کرانے کاحکم دیدیا،لیگی قیادت کی جانب سے ارکان اسمبلی سے دو استعفے طلب کئے گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اعلامیہ پر عمل کرتے ہوئے مسلم لیگ نے اپنے ارکان اسمبلی سے باضابطہ استعفے طلب کرلئے، ن لیگ نے اپنے ارکان اسمبلی کو25 دسمبر تک استعفے جمع کرانے کاحکم دیدیا،نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کو2 استعفے جمع کرانے کاحکم دیاگیا،قیادت کی جانب سے کہاگیا ہے کہ سپیکر اسمبلی کے نام ہاتھ سے تحریر استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرائیں ،ارکان کودوسرا استعفیٰ پارٹی قیادت کے نام بھی لکھ کر بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے،استعفے مسلم لیگ سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن لاہور میں جمع کرانے ہونگے۔