
ڈھاکہ ڈومیسٹک ٹی 20 ایونٹ کے دوران بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم اپنے ہی ساتھی کھلاڑی پر بھڑک اٹھے اور ان کو گیند مارنے کا اشارہ بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ کے کپتان مشفیق الرحیم ٹیم میٹ نسیم احمد پر 2 مرتبہ برہم ہوئے، ایک بار جب لیفٹ آرم سپنر کو حریف سائیڈ بریشل کے بیٹسمین عفیف حسین نے چھکا جڑا اور اگلی گیند پر سنگل لیا، گیند کو روکنے کیلئے مشفیق اور نسیم دونوں ہی دوڑے اور آپس میں ٹکرا گئے، تب مشفیق نے غصے میں آ کر اپنے سے لمبے باﺅلر کو مکا جڑنے کا اشارہ کیا۔
Cricket is no more a gentlemen's game with @mushfiqur15#mushfiqurrahim#Cricket #BangabandhuT20Cup2020 pic.twitter.com/UOpl0IYuDt
— Mast Talkies (@MastTalkies) December 15, 2020