لاہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ میں باؤلرز سے توقعات وابستہ کر لی ہیں جن کا کہنا ہے کہ پاکستانی باؤلرز صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں تو حریف کو حیران کر سکتے ہیں، ہمارے پاس تجربہ کار باؤلرز کے علاوہ نوجوان فاسٹ باؤلرز بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے ملک میں سخت جان حریف ہے اور یہاں مہمان ٹیموں کو ہمیشہ مشکلات پیش آتی ہیں البتہ پاکستان ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود اور سب جیت کیلئے پرعزم ہیں، ہم یہاں سے سرخرو ہو کر وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستانی باﺅلرز صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں تو حریف کو حیران کرسکتے ہیں،نیوزی لینڈ کے پاس 150کی رفتار رکھنے والے لوکی فرگوسن موجود ہیں تو ہمارے پاس بھی 4برق رفتار باﺅلرز ہیں، محمد حسنین بھی زیادہ تیز ہیں، حارث رﺅف، وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی کی رفتار بھی کم نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک میں ہمیشہ نئی کنڈیشنز کا سامنا ہوتا ہے، نیوزی لینڈ میں ہوا تیز چلتی ہے لیکن وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی کو اس طرح کے ماحول میں باﺅلنگ کا تجربہ حاصل ہے، حارث رﺅف آسٹریلیا اور انگلینڈ میں کرکٹ کھیل چکے ہیں جبکہ محمد حسنین نے بھی دورہ کیا ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ مجموعی طور پر بہت زیادہ تجربہ نہیں مگر فاسٹ باﺅلرز انٹرنیشنل کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہورہے ہیں، سب اپنی رفتار اور صلاحیت سے کیویز کو حیران کرسکتے ہیں، باﺅلرز ہوا کے رخ کو اپنی سوئنگ کیلئے مددگار بنا سکتے ہیں، خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی اپنی مہارت کا بہتر استعمال کرنے کے اہل ہیں۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.