مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، وزیر اعظم عمران خان


لاہور وزیرا عظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق وزیرا عظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہو ا جس میں وزیرا عظم کو رمضان کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے بریفنگ دی گئی ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیاہے کہ پنجاب میں 7 ارب کی لاگت سے 313 سہولت رمضان بازار قائم کیے جائیں گے جن کی مانیٹرنگ صوبائی وزراءکریں گے،اس ضمن میں وزرا کی مختلف اضلاع کا دورہ کرنے کے لیے ڈیوٹیاںبھی لگا دی گئی ہیں۔ وزیرا عظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں اور مارکیٹوں میں چینی مقرر کردہ ریٹ پر دستیاب ہونی چاہیے، اشیائے خور و نوش کی دستیابی کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔