
کراچی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ جانور آزاد پیدا ہوتے ہیں، اب حکام کوان چڑیا گھروں کو بند کردینا چاہیے ۔
مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسا ملک جہاں ہم ابھی تک انسانی حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں، جانوروں کے حقوق تو بہت دور کی بات ہے۔مہوش حیات کی جانب سے سوالیہ لہجے میں مزید لکھا گیا کہ ہم آخر کار غیر ملکی شخصیات کے ملوث ہونے پر ہی کارروائی کیوں کرتے ہیں؟ یہ بہت شرمناک ہے ۔جانور آزاد پیدا ہوتے ہیں تمام چڑیا گھروں کو بند کردینا چاہیے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسلام آباد سے کاون ہاتھی کو سوشل میڈیا مہم کے بعد عدالتی فیصلے پر کمبوڈیا بھجوایا گیا تھا۔
In a country where we’re still fighting for human rights,animal rights are a long way off. But come on,why do we only take action when foreign celebrities get involved?This is so embarrassing.Animals are born free- the authorities must shut these zoos now!https://t.co/jY6MzNXu7W
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 14, 2020