معروف بنگالی اداکار سومترا چٹریجی انتقال کرگئے


بنگلادیش کے معروف لیجنڈ اداکار سومترا چٹرجی کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق انتقال کے وقت لیجنڈری اداکار کی عمر 85 سال تھی۔ سومترا چٹرجی کو کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وہ گزشتہ ماہ 6 اکتوبر سے کولکتہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں اُن کا علاج جاری تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدا میں ان کی طبیعت تسلی بخش تھی، تاہم بعدازاں اُن کی حالت خراب ہوتی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں سانس لینے میں بھی تکلیف کا سامنا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سومترا چٹرجی کے انتقال کی خبر سرکاری ذرائع سے دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ سومترا چٹرجی آج (15 نومبر 2020ء) کو کلکتہ کے اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لیجنڈ بنگالی اداکار چٹرجی نے 1959ء میں بنگالی فلموں سے اپنا فلمی کیرئر شروع کیا۔ اُن کی پہلی فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی، جس نے انہیں کامیابی کی منزل تک پہنچایا۔

سومترا چٹرجی نے مشہور فلمساز ستیجیت رے کیساتھ 14 فلمیں بنائیں۔ اُن کی مشہور فلموں میں دیوی، تین، کنیا، گہرے بیرے وغیرہ شامل ہیں۔