معروف بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی‎‎

ممبئی بھارتی شوبزانڈسٹری کی 28 سالہ اداکارہ چترا کمراج نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ٹی وی کی معروف اداکارہ چترا کمراج المعروف چتو وی جے 9 دسمبرکی صبح اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چترا شوٹنگ کے بعد ہوٹل کے کمرے میں واپس پہنچی تھیں۔بعد ازاں ٹیم کی جانب سے رابطے کی کوشش کے بعد کوئی جواب نہ ملنے پر انہوں نے ہوٹل کا رْخ کیا جہاں کمرے میں چترا مردہ حالت میں ملی۔اداکارہ معروف سیریل ‘پانڈین اسٹور’ میں مرکزی کردار ادا کیا اور

شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔پولیس نے 28 سالہ اداکارہ کی موت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔بطور ویڈیو جوکی کیریئرکی شروعات کرنے والی چترا نے جل جنگ جک، منن منگل، آہا مامامامیار او ہو مارو مگل سمیت کئی تامل شوز کی میزبانی بھی کی جس کے بعد انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔