معروف ترین آسٹریلین باؤلر سکواڈ کو جوائن کرنے کیلئے تیار، بھارتی بلے بازوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی


ایڈیلیڈ  دورہ آسٹریلیا پر موجود بھارتی ٹیم کے بلے بازوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے کیونکہ آسٹریلین فاسٹ باﺅلر مچل سٹارک کل اپنی ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے آسٹریلین فاسٹ بالر مچل سٹارک بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے دستیاب ہوں گے اور اس مقصد کیلئے کل اپنی ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔مچل سٹارک جمعرات سے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں بھی دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ مچل سٹارک فیملی میں علالت کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں تھے تاہم اب وہ دستیاب ہیں اور چارٹرڈ فلائٹ سے سڈنی سے ایڈیلیڈ پہنچیں گے۔