معروف غیر ملکی کھلاڑی اس بار پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہونگے،اہم اعلان سامنے آگیا


ولنگٹن نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے کھلاڑی کولن منرو اس بار پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )کا حصہ نہیں ہونگے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کولن منرو نیوزی لینڈ کی آئسولیشن پالیسی کے باعث پی ایس ایل 6 کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔اوپننگ بلے باز ان دنوں بگ بیش لیگ کے لیے آسڑیلیا میں موجود ہیں ،انہوں نے پی ایس ایل کا حصہ نہ بن سکنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں اچھا وقت گزرا تھا۔

کولن منرو نے پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں 35 کی اچھی ایوریج کے ساتھ 248 رنز سکور کئیے تھے۔