معیشت کے مثبت اشاریے مفاد پرست ٹولے کیلئے باعث تکلیف ہیں ،شہباز گل


اسلام آباد معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ معیشت کے مثبت اشاریے مفاد پرست ٹولے کیلئے باعث تکلیف ہیں ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی سیاسی امور شہباز گل نے کہاہے کہ اسحاق ڈار کی تباہ حال معیشت کی بحالی پر پٹواریوں کی بوکھلاہٹ دیدنی ہے،انہوں نے کہاکہ شہبازشریف منی لانڈرنگ ودیگر کرپشن کیسز میں اندر ہیں ،شہبازشریف اور ان کے خاندان نے 26 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی ۔

شہباز گل نے کہاکہ 10 برسوں میں ذاتی اثاثے85 فیصد بڑھانے والے قومی مجرم ہیں ،خادم اعلیٰ کا لبادہ اوڑھنے والے کے حساب دینے کاوقت ہے ،پی ٹی آئی ملک لوٹنے والوں کے احتساب کی ذمہ داری پوری کرے گی ۔